السلام علیکم! کافی عرصہ وٹس ایپ استعمال کرنے سے تجربہ ہوا کہ موصول ہونے والے معتبر علماء کرام کے بہت سے مفید اور مختصر دینی آڈیو کلپس وٹس ایپ سسٹم کے مطابق ہمیشہ کیلئے محفوظ نہیں ہو پارہے جو کہ موبایل کی خرابی یا میموری کی کمی کی باعث ختم ہو جاتے ہیں، ویسے تو یوٹیوب پر علماء کے دروس موجود ہیں لیکن طویل ہونے کی باعث عوام الناس کو انہیں سننے کیلئے ٹائم نکالنا بہت مشکل لگتا ہے اور وٹس ایپ پر شارٹ مختصر آڈیو میں سوال کا جواب حاصل کرنا اور سمجھنا بہت آسان ہے، کچھ دوستوں کے مشورے سے سوچا گیا کہ ایک ایسا سسٹم ہونا چاہیے جہاں پر تمام آڈیوز ترتیب سے رکھ دی جائیں اور تلاش کی سہولت کے ساتھ با آسانی ڈاؤن لوڈ بھی ہو سکیں، اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ ویب سائٹ بنائی گئ ہے، ایڈمن حضرات سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے وٹس ایپ گروپ میں کوئی معتمد سلفی عالم سوالوں کے جوابات دیتے ہوں تو ہمارا نیچے دیاگیا نمبر ضرور ایڈ کرلیں تاکہ مفید اور تسلی بخش جوابات کی آڈیوز کو ہم اپنی ویب سائٹ پر محفوظ کرسکیں ، دعا ہے کہ ویب سائٹ کو کامیاب بنانے اور کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والے جتنے بھی مخلص دوست احباب ہیں اللہ عزوجل انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، تمام نیک خواہشات مکمل فرمائے اور ہم سب کیلئے صدقہ جاریہ بنادے آمین یارب العالمین

وٹس ایپ پر اپنی قیمتی آراء دینے کیلئے یہاں کلک کیجئے:
https://wa.me/923053063000
ویب ایڈمن: ابو ہشام عبدالصمد غوری
urdu islamic short salafi audios © www.imsalafi.com
Next up
loading....